اولین آر بی ڈی اور گھی مارکیٹ اپڈیٹ: قیمتوں میں تیزی، خریداروں کی بھرپور دلچسپی
.jpeg)
کراچی کی آئل اور گھی مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جبکہ خریداروں کی جانب سے گاہکی بھی بھرپور رہی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق
ولین آر بی ڈی اور مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اولین آر بی ڈی کیش پیمنٹ پر 15500 سے 15550 روپے فی من کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ روٹین پیمنٹ پر اس کی قیمت 15700 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی گھی ایکس مل کی قیمتوں میں بھی استحکام کے ساتھ ہلکی تیزی دیکھی گئی۔
کلو کاٹن کی قیمت تقریباً 6775 سے 6790 روپے تک رہی۔ 16
جبکہ 16 لیٹر کاٹن کی قیمت 6150 سے 6175 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔
لوکل مارکیٹ میں بھی گھی کی قیمتیں اوپر کی جانب جاتی نظر آئیں۔
کراچی گھی لوکل مارکیٹ میں 6850 سے 6900 روپے تک ٹریڈ ہوا۔
اسی طرح 900 گرام 16 لیٹر کاٹن کی قیمت 6200 سے 6230 روپے کے درمیان رہی۔
دوسری جانب درگئی گھی کی قیمت 16 کلو کاٹن پیکنگ میں 6800 سے 6810 روپے تک دیکھی گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت لینڈنگ کاسٹ 16130 سے 16150 روپے کے درمیان بن رہی ہے۔
مجموعی طور پر آئل اور گھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور خریدار
بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خدشے کے پیش نظر زیادہ مقدار میں مال خرید رہے ہیں۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔